ہیڈمرالہ:(غلام مرتضیٰ اعوان)رہنماپاکستان مسلم لیگ(ن)وامیدواربرائے ایم پی اے حلقہ پی پی44راناعارف اقبال نے کہاہے میاںنوازشریف ہی پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونگے اورتباہ حال ملکی معیشت کوبحال کریںگے ۔ان خیالات کااظہارسابق ممبرصوبائی اسمبلی راناعارف اقبال ہرناہ نے بہادرپورعیدگاہ میںملک عادل عباس ایڈووکیٹ کے زیراہتمام جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا۔
علاقے میں ترقیاتی کاموںکی رکاوٹ پرسابق پی ٹی آئی حکومت کوسخت تنقیدکانشانہ بنایاجبکہ سوشل میڈیاپرسیاسی مخالفین کومنہ توڑجواب دینے پرصوبائی حلقہ پی پی44کی لیگی سوشل میڈیاٹیم کوخراج تحسین پیش کیا۔
جلسے سے قبل راناعارف اقبال ودیگررہنماﺅ ںکی عظیم الشان ریلی کاہیڈمرالہ روڈنزدکینال ویو،ڈھلیوالی چوک،نہال گڑھ،سگری پور،نندپور،علی آباد،مچھرالہ،مچھرالہ چوک،چکرالہ اوربہادرپورمیںڈھولوں کی تھاپ سے پرتپاک استقبال کیاگیاجبکہ جلسہ عام میںبھی سینکڑوںکارکنان نے شرکت جہاںارمغان سبحانی،ملک عادل عباس سمیت دیگرنے خطابات کیے۔
نوازشریف ہی تباہ معیشت کوبحال کرینگے:راناعارف اقبال
















