سوئی میں ہر گھر کو گیس فراہم،مقامی افراد کو روزگار دیں گے،آصف زرداری

ڈیرہ بگٹی:(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے سوئی میں ہر گھر کو گیس فراہم،مقامی افراد کو روزگار دیں گے۔

ڈیرہ بگٹی میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنےوالے عمائدین کو خوش آمدید کہتا ہوں اور بھروسہ کرنے پر عوام کا شکر گزار ہوں،موقع ملا تو سوئی کے علاقے میں گیس پائپ لائن ڈال کر ہر گھر کو گیس فراہم ،نوجوانوں کو روزگار دیں گے ،عوام کی خدمت ہی پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔

سابق صدر نے پارٹی کارکنوں ،عوام سے وعدہ کیا سوئی کے علاقے کی حالت تبدیل کریں گے ،جلد ڈیرہ بگٹی کادورہ بھی کرونگا،میں دھرتی اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، گیس فیلڈز پر حصہ دلوائیں گے، تمام مسائل حل کرینگے۔

قبل ازیں سابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہابلوچستان پاکستان کی تقدیر ہے،ملک کےخلاف پوری مہم جوئی کےساتھ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،ڈیرہ بگٹی سے پیغام دے رہے ہیں پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے ،دنیا کی کوئی طاقت توڑ سکتی نہ ہی نقصان پہنچا سکتی ہے،پیپلز پارٹی نہ صرف وفاق بلکہ بلوچستان میں واضح اکثریت کےساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔