دفاعی تعاون کی رفتار بڑھانے کیلئے مزید راستے تلاش کرنا ہوں گے،پاکستان،سعودیہ

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پاکستان،سعودی عرب نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کیلئے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کرلیا۔

پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون پرجی ایچ کیو راولپنڈی میں تیسرا اجلاس ہوا ،باہمی، تاریخی و برادرانہ قریبی تعلقات کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر، دوطرفہ دلچسپی کے امور ، ابھرتے سکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال اورفوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کیلئے دفاعی صنعت میں تعاون کی ضرورت پر غور کیا، مشترکہ مقاصد کی تکمیل کیلئے دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا،اجلاس میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کیلئے تمام شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ،فورم نے دفاعی تعاون و تعاون کی رفتار کو بڑھانے کےلئے مزید راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔