کراچی:(بیورورپورٹ) سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے ،ایم کیو ایم پاکستان این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہو گئی،متحدہ قومی موومنٹ کی دستبرداری کےلئے شہباز شریف کے جلد خالد مقبول صدیقی سے رابطے کا امکان ہے،شہباز شریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا۔۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کراچی میں قومی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی،این اے 231 کی قومی و صوبائی نشست پر ایم کیو ایم امیدوار حصہ لیں گے، میرپور خاص، نوابشاہ اور سکھر کی صوبائی سیٹوں پربھی متحدہ الیکشن لڑے گی،اندرون سندھ میں جے ڈی اے ن لیگ کو 8 قومی و 10 صوبائی نشستوں پر سپورٹ کرے گی۔
ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ
















