عباسی پبلک سکول کسووال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

کسووال:( نمائندہ خصوصی)عباسی پبلک سکول کسووال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں شیلڈ،ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزعباسی پبلک سکول100بارہ ایل کسووال کی سالانہ تقریب ہوئی۔

بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کیے ،اساتذہ اور والدین نے بہترین پرفارمنس پر بچوں کو داد دی اور خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر اول،دوم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں ادارہ کے پرنسپل راجہ ذوالفقار عباسی نے سرٹیفیکٹ،ٹرافیاں اور شیلڈ پیش کیں ۔تقریب سے بچوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید محنت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے اور بڑے ہوکر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔