چناب نگر:سردی کی شدت میں اضافہ، گیس بحران بھی شدت اختیار کر گیا

چناب نگر:(انس نعمان)چناب نگراور گردو نواح میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس بحران بھی شدت اختیار کرنے لگا ،ایل پی جی اور لکڑی فروخت کرنیوالوں نے من مانے ریٹ مقرر کر لئے۔

گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، عوامی سروے میں شہری سوئی ناردرن کمپنی پر پھٹ پڑے، شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس آتی نہیں مگر سوئی ناردرن کمپنی گیس کے بھاری بل بھجوار ہی ہے جو کہ گیس صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، دوسری طرف ایل پی جی اور لکڑی فروخت کرنے والوں نے بھی اپنے اپنے ریٹ مقرر کیے ہوئے جس پر متعلقہ انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے مزید کہاکہ اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ گیس بحران کو ختم کیا جائے اگر گیس بحران پر قابونہ پایا گیا تو پر امن احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔