اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردیا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کرتے ہوئے کہابانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہ کیا جائے،عدالت حکم پر عمران خان کے وکیل خالد یوسف ایڈووکیٹ نے ضمانتی مچلکے عدالتی میں جمع کرا دئیے،دریں اثنا توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔
دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد کے جج بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ، 190 ملین پاونڈ ریفرنسز پر سماعت کی،عدالت نے بشریٰ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کرلی،عدم حاضری کے سبب فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں، شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب جانب سے ہامی بھرنے پر بانی پی ٹی آئی نے دستخط کیے۔
ادھر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غےر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاعالمی جریدے میں چھپنے والے کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں،کالم کی زبانی ہدایات دی تھیں، گائیڈ لائنز کے نتیجے میں ہی آرٹیکل لکھا اور چھاپا گیا، آرٹیکل زبانی ڈکٹیٹ کرایا تھا،آئندہ ہفتے میری ایک تقریر بھی سوشل میڈیا پر آجائےگی، آج کل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا زمانہ ہے۔
سائفر کیس میں رہائی کا روبکار ، آزادی ناممکن،آرٹیکل کی ذمہ داری لیتا ہوں،عمران خان
















