حسن علی شائقین کی جانب سے تنقید پر آگ بگولہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی گراونڈ میں موجود کرکٹ شائقین میں سے ایک کی تنقید پر آگ بگولہ ہوگئے اور جواب دیے بغیر نہ رہ سکے۔تفصیلات کے مطابق حسن علی کی حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں تیسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد فینز کو آٹوگراف دینے کیلئے بڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص نے حسن علی کو کیچ نہ پکڑنے پر طعنہ دیا اور کہا کہ یہاں آو، میں تمہیں کیچ پکڑنے کا طریقہ سکھاوں۔مذاق اڑائے جانے پر 29 سالہ فاسٹ بولر بھی ہجوم میں موجود شخص کو جواب دئیے بغیر نہ رہ سکے اور یہ کہتے ہوئے اس شخص کی جانب بڑھے کہ آجاو ادھر کون مجھے کیچ پکڑنا سکھانا چاہتا ہے؟ آو ادھر!۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا تھا۔ پاکستان ٹیم 1995 کے بعد سے ابھی تک آسٹریلیا کیخلاف ان کے ہوم گراونڈ پر کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکی ۔