ڈسکہ:(اقبال شاہد) ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں مرغی کاگوشت 600روپے تک پہنچ گیا شہریو ں نے شوسل میڈیا پر مرغی کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی گزشتہ کئی دنوں سے علاقہ بھرمیں مرغی کاگوشت 600روپے فی کلو فروخت ہورہاہے اور دیہاتوں میں یہی مرغی کاگوشت 620روپے سے 630روپے تک فی کلو مل رہاہے مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے مرغی کا گوشت غریب افراد کی پہنچ سے باہر ہوگیا ۔
غریب آدمی جو پہلے ہفتہ میں بڑا گوشت اور چھوٹا گوشت مہنگے ہونے کی بناءپر مرغی کاگوشت لیکر اپنا گزارہ کرلیتاتھااب وہ مرغی لینے سے بھی قاصر نظرآرہاہے شہریوں نے مرغی کے گوشت کی قیمتو ں میں دن بدن اضافہ کودیکھتے ہوئے سوشل میڈیا پر مرغی کے گوشت کی بائیکاٹ مہم شروع کردی ہے شہریوں کاکہناکہ ہے کہ کوئی بھی دو ہفتے مرغی کاگوشت نہ کھائے تو مرغی کا ریٹ خود بخود نیچے آجائیگا مگر قابل ذکر بات یہ ہے کہ انتظامیہ ابھی تک مرغی کاگوشت مہنگا فروخت کرنیوالوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کرسکی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے مطالبہ کیاہے ۔
ڈسکہ و گردونواح میں مرغی کا گوشت 600روپے تک فروخت ہونے لگا
















