رینالہ خورد:(نامہ نگار)سابقہ حکمرانوں کے ٹولوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 185 رائے عتیق کھرل نے اتحاد پریس کلب رینالہ کے وائس چیئرمین ملک عاصم ندیم اور سیکرٹری اطلاعات شیخ اویس افضال، شیخ عثمان جاوید اور علی حسنین وٹو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
رائے عتیق کھرل نے کہاموجودہ دور میں پاکستان کو مشکل حالات سے جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے اور اب عوام کو نئے چہرے سامنے لانے ہونگے کیوں کہ ہمارے سابقہ حکمرانوں کے ٹولوں نے باریاں لے لےکرملک کا بیڑہ غرق کر دیا
،جماعت اسلامی ایسی جماعت ہے جو کرپشن جیسی بیماریوں کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے انشا اللہ 8 فروری کو پاکستانی عوام جماعت اسلامی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، رائے عتیق کھرل
















