رینالہ خورد:( عثمان جاوید ) گیس آتی نہیں مگر سوئی ناردرن کمپنی گیس کے بھاری بل بھجوارہی ہے،رینالہ شہر و گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس بحران بھی شدت اختیار کرنے لگا گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اتحاد پریس کلب رینالہ کے عوامی سروے میں شہری سوئی ناردرن کمپنی پر پھٹ پڑے، شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس آتی نہیں مگر سوئی ناردرن کمپنی گیس کے بھاری بل بھجوارہی ہے جو کہ گیس صارفین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے، دوسری طرف ایل پی جی اورلکڑی فروخت کرنے والوں نے بھی اپنے اپنے ریٹ مقرر کیے ہوئے جس پر متعلقہ انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے مزید کہا کہ اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ گیس بحران کو ختم کیا جائے اگر گیس بحران پر قابو نہ پایا گیا تو پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
رینالہ خورد:سوئی گیس بحران میں شدید اضافہ، صارفین کی چیخیں نکل گئیں
















