سانگلا ہل:(تحصیل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان ،امیدوار این اے111برجیس طاہر نے کہا ہے 8فروری مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہوگا،عوام کی طاقت سے مرکز سمیت تمام صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی اور ہم اپنے قائدنوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے رکا تھا،میاں نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر میاں اعجاز حسین بھٹی سابق ایم پی اے،چوہدری عاصم رندھاوا اور عابد حسین جٹ بھی موجود تھے۔
برجیس طاہر نے مزید کہا مسلم لیگ ن ہمیشہ انتخابات کیلئے تیار رہتی ہے،الیکشن کا التوا نہیں چاہتے،صاف اور شفاف انتخابات ہی ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں، مسلم لیگ ن پرپنجاب سمیت ملک بھر کے عوا م اعتماد کرتے ہیں،مسلم لیگ ن ہی عوام کی حقیقی نمائند ہ جماعت ہے، عوام بخوبی جانتے ہیں نوازشریف کی قیادت میں ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، مسلم لیگ ن کے ہر دورمیں عوام خوشحال اور پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے،مسلم لیگ ن کا منشور ہی پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام کو خوشحال اور ان کے مسائل کا حل ہے۔
شفاف انتخابات ہی ملکی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں، برجیس طاہر
















