عمران خان مشکل میں ہیں، کس طرح تنقید کروں، چودھری نثار

ٹیکسلا :(مشرق نیوز)سابق وزیر داخلہ وآزاد امیدوار چودھری نثار نے کہا ہے سابق وزیراعظم عمران خان54 سال سے میرے دوست ہیں،بانی پی ٹی آئی مشکل میں ہیں، کس طرح تنقید کروں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا مخالفین پر تنقید پسند نہیں، کارکردگی پر بات کرنا چاہتا ہوں، ن لیگ میرے ہاتھوں میں پیدا ہوئی اور پلی بڑھی، ن لیگ میں 35 سال گزارے،تنقید کرنا اچھا نہیں لگتا،ن لیگ سے اپنی عزت نفس کی خاطر ناراض ہوا، بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوسکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں،سابق وزیر داخلہ نے کہا مخالفین کو میرا ووٹر جواب دےگا،،آپ کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔