اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فاٹا سے آزاد رکن سینیٹر ہدایت نے کہا ہے سینیٹر دلاورکی پیش کردہ قرارداد میں اجاگر کئے گئے تحفظات حقائق پر مبنی ہیں، اپنے تحفظات و خدشات سے ایوان کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں، دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور انتخابات پر تحفظات کا اظہار گلی کوچوں میں بھی ہو رہا ہے۔
سینیٹر ہدایت نے کہااقتدار کے حصول کےلئے قبائلی اضلاع کے عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دیں گے، الیکشن کمیشن قرارداد میں درج تحفظات کا سنجیدگی سے جائزہ لے،انتخابی عمل میں کسی کا جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن بھی ہوگا۔
اقتدار کےلئے قبائلی عوام کو قربانی کا بکرا نہیں بننے دینگے،سینیٹر ہدایت
















