قراراد موقف کی تائید،الیکشن ملتوی ہونے سے آسمان نہیں گرپڑے گا،فضل الرحمن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے الیکشن التوا کی سینٹ قرارداد جے یوآئی کے موقف کی تائید ہے،حالات کی سنگینی کا ادراک کیا جائے، انتخابات کا ماحول نہیں ،جلسوں میں نہیں جا سکتے، لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،ماحول کی بہتری کےلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہابلوچستان،کے پی میں حالات ناسازگار ہیں،ووٹر کے پاس جانے کاماحول نہیں اگر ہر صورت انتخابات مسلط کیے جاتے ہیں تو حصہ لیں گے، بھاگنے والے نہیں، افغانستان کے دورے میں ہوسکتا ہے حالات کی بہتری پیدا ہوجائے۔

دریں اثنافضل الرحمن پارٹی رہنماﺅں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد کےساتھ افغانستان چلے گئے،ترجمان اسلم غوری نے کہاسربراہ جے یوآئی افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر کابل گئے، ،خطے سمیت امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

قبل ازیں کابل روانگی سے قبل انٹرویو میںفضل الرحمن نے کہا دورہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ مذاکرات کا حصہ ہوگا،تعلقات میں بہتری کا انحصار دونوں ممالک پر ہے تاہم میں اپنا کردار کرونگا،طالبان امیر کی دعوت پردورہ کررہا ہوں، ملاقات کےلئے قندھار بھی جاﺅنگا،خواتین کی تعلیم کا معاملہ اسلامی امارت پر چھوڑ دیا جائے۔