کراچی:(بیورورپورٹ)عام انتخابات میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ن لیگ،ایم کیو ایم پاکستان کی فائنل بیٹھک پیر کو ہوگی۔
متحدہ قومی موومنٹ کاوفدن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کرےگا، دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی مشاورت ہوگی،ملاقات میں ن لیگی رہنما رانا مشہود خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
سعد رفیق آن لائن میٹنگ میں شریک ہوں گے،دونوں جماعتوں میں این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ متوقع ہے، این اے 242 کی نشست پر مصطفی کمال اور شہباز شریف امیدوار ہیں۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ن لیگ،ایم کیو ایم کی فائنل بیٹھک سجنے کو تیار
















