عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ اہم دینی ذمہ داری ہے: مولانا عبدالخبیر آزاد

لاہور (اپنے نمائندے سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شادی پورہ کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت ادارہ الفرقان لاہور میں میان رضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی ، کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ کانفرنس میں چیئر مین پاکستان رویت ہلال کمیٹی ، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا مفتی اعجاز، شیخ الحدیث مولانا غلام رسول ، مولانا خالدمحمود، قاری ظہورالحق، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولاناعابد حنیف ، مولاناسعید وقار ،مولانا سمیع اللہ قا ودیگر علماءنے شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ اہم دینی ذمہ داری ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا اس وقت ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو یہ باور کرائیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے ۔ ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا ہرقسم کا تعاون کرنا چاہئے ۔مولانا عزیز الرحمن ثانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1974ءمیں پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو آئینی طورپر غیرمسلم اقلیت قراردلوانے پر مفکر اسلام مولانا مفتی محمود ممبران پارلیمنٹ اور تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ کے کردر کو بھرپورسراہااور کہا کہ مولانا مفتی محمود نے پوری زندگی ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے صرف کی۔ موجودہ دور فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیاں خطرناک حدتک بڑھ چکی ہیں جنکا تدارک کرنا ہر مسلمان کا دینی فرض ہے ۔ مولانا غلام رسول نے کہا کہ قادےانیت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے،قادےانی فتنے کا خاتمہ قریب ہے،ایک وقت آئے گا کہ تلاش کرنے باوجود اس دھرتی پر ایک بھی قادےانی نہیں ملے گاغیور مسلمان آقا کی نبوت و رسالت کے دشمنوں کے قلع قمع کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے ہرگز دریغ نہیں کرینگے۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ یورپی ممالک کا تربیت یافتہ ، اسرائیل کا ایجنٹ اور صہیونی قوتوں کے مفادات کیلئے پیدا کیا گیا ہے، قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔پروگرام کے آخر میں ادارة الفرقان سے فارغ ہونیوالے طلباءکی دستار بندی کی گئی اور انعامات دیے گئے۔