ساہیوال :(بےورورپورٹ)ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر کا دیپالپور بازار اور مچھلی بازار کی صفائی پر عدم اطمینا ن کا اظہار ،سینٹری انسپکٹر کو دونوں بازاروں کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کردی ۔
مچھلی فروشوں کو اپنی دوکانوں اور رھڑیوں کے ساتھ صفائی رکھنے کی بھی تلقین کریں -کمشنر آفس میں روزانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہو ں نے پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ علامہ اقبال روڈ کے میڈین میں پودے بھی لگائیں اور شہر کی باقی گرین بیلٹس پر توجہ مرکوز رکھیں۔
ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر نے ساہیوال بائی پاس پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ہائی وے کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی وہ بقیہ کام کی تکمیل تیز کریں تا کہ اسے جلد از جلد مکمل کیا جا سکے ۔
ساہیوال انتظامیہ کا دیپالپور اور مچھلی بازار کی صفائی پر عدم اطمینان
















