گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)انجمن سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ گوجرانوالہ کی کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد، سرپرست اعلیٰ انجمن سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ گوجرانوالہ ادریس میر نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔
انجمن تاجران سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ کے عہدیداروں کا گزشتہ روز چناﺅ کیا گیا جس کے مطابق محمد بٹ انجمن تاجران سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ کے صدر، رضوان مغل جنرل سیکرٹری، زمان ڈوگر سینئر نائب صدر، آفتاب احمد جوائنٹ سیکرٹری اور ذوالفقار بٹ خزانچی منتخب ہوگئے، گزشتہ انجمن تاجران سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ ادریس میر تھے جنہوں نے انجمن تاجران سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا، تقریب میں انجمن تاجران سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ کے ممبران و معززین کی کثیر تعداد شریک تھی۔
انجمن سٹیل مارکیٹ حافظ آباد روڈ گوجرانوالہ کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
















