گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ کا”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس، حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کی مجموعی پیش رفت اور عائد کردہ فیسوں کی ریکوری کا تفصیلی جائزہ، ویلیج و یونین کونسل کمیٹیوں کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ،حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی سہولیات دیہی علاقوں تک پہنچانا پروگرام کا بنیادی مقصد ہے ،پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مقررہ فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے، جہاں صفائی کی سروسز فراہم نہیں کی جارہیں آگاہ کیا جائے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی ریونیو افسران کو ہدایت ،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ”اب گاوں چمکیں گے“ مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مقرر کردہ فیس کو یقینی بنائیں ڈویژن لیول پر گوجرانوالہ فیسوں کی ریکوری کے لحاظ سے بہت پیچھے ہے تمام دیہاتوں کے پٹواری، سیکرٹری یونین کونسل،نمبرداران فیسوں کی ریکوری کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب گاوں چمکیں گے کے تحت سروسز کی فراہمی حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے جسے جاری رکھنے کیلئے مقررہ فیس کی وصولی ضروری ہے، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں گھروں، دکانوں، پٹرول پمپس، سروس سٹیشنز، فیکٹریوں، کارخانوں وغیرہ سے مقررہ فیس کی وصولی کیلئے ویلج، یونین کونسل اور تحصیل کمیٹیوں کو مزید متحرک کریں۔
:”اب گاﺅں چمکیں گے“پروگرام کی کامیابی کیلئے فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے، شبیر حسین
















