اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)انتخابی دنگل سے قریشی،فواد،حبا آﺅٹ،مہر بانو،زین،اسد قیصر، تیمور جھگڑا ،زرتاج گل،جمشید دستی کی اہلیہ ودیگر ان،الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے مزید امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیلیں منظور کر لیں۔
،ملتان کے ایپلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگرنے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کےخلاف دائر اپیل مسترد کرنے کافیصلہ سنایاتاہم ٹریبونل نے بیٹی مہربانو ،بیٹے زین قریشی کی اپیلیں منظور کر لیں۔
فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لیے جانے کےساتھ اہلیہ کو بھی انتخابات کےلئے نااہل قرار دےدیا گیا،الیکشن ٹریبونل نے 3 غیر ملکی دورے ، 9 بینک اکاو¿نٹس سامنے آنے کے بعد حبا چودھری کےخلاف اعتراضات کو درست قراردیا،حبا چودھری نے بینک اکاونٹس ،غیر ملکی دورے چھپائے تھے،الیکشن ٹریبونل نے فواد چودھری کو 9 جنوری کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کیوں نہ آپ کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔
ادھر الیکشن ٹربیونلز نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، تیمور جھگڑا ،شیر علی ارباب،سابق وزیرداخلہ چودھری نثارسمیت متعدد امیدواروں کے کاغذات منظور کرلیے،پشاور میںالیکشن ٹربیونل نے این اے 36 ہنگو سے پی ٹی آئی صدر یوسف خان کی اپیل منظور کرلی۔
راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس مرزا وقاص رو¿ف نے پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، طاہر صادق، اہلیہ ناز صادق ، پی پی 15 سے سابق وزیر قانون راجہ بشارت، اجمل صابر، مرتضیٰ ستی، طارق مرتضی، سیمابیہ طاہر، سابق وزیر راجہ راشد حفیظ کے کاغذات منظور کرکے الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی،الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کےخلاف ریٹرننگ افسر کے اعتراضات مسترد کر دئیے،سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی ،اہلیہ کی اپیلوں پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی گئیں۔
سندھ میں الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے صدر علوی کے بیٹے اواب ،خرم شیر زمان سمیت مزید 4 پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسروں کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کئے ،جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کیا جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے؟،محض مقدمات کی بنیاد پر کسی کوانتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، آر اوز دوربین لگا کر حقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کر سکے تو ہم کیسے کریں؟،جسٹس عدنان الکریم نے امیدواروں ،وکلا سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا جاو بابا، جا کر الیکشن لڑنے کی تیاری کرو۔
دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ میں ٹربیونل نے پی پی 80 سرگودھا سے مریم نواز کے کاغذات کی نامزدگی منظوری کےخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے،ہائیکورٹ ٹریبونل نے این اے 122سے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کر دیئے،سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا احسن اقبال نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کیے،دوسر ی جانب قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی رپورٹ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں پر 3621 ،پنجاب میں 297 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8935 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ،کاغذات نامزدگی کی منظوری کا مجموعی تناسب تقریباً 85 فیصد رہا، پی ٹی آئی کے 1195 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
انتخابی دنگل سے قریشی،فواد،حبا آﺅٹ،زرتاج گل،مہر بانو،زین،اسد قیصر، تیمور جھگڑا ودیگران
















