زرتاج گل نے 9مئی واقعات پر معافی مانگ لی،آبدیدہ

پشاور:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی روپوش خاتون رہنما زرتاج گل منظر عام پر آگئیں اور 9 مئی واقعات پر معافی مانگتے ہوئے رو پڑیں۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا پتہ نہیں الیکشن لڑ رہی ہو یا کوئی جنگ، کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ،ڈیرہ غازی خان میں الیکشن کمیشن کا عملہ یرغمال بنایا گیا،شہرمیں جتنا کام میں نے کیا کسی اور نے نہیں کیا،آئین و قانون پر اعتماد رکھتی ہوں،مجھے ضمانت دی جائے ،پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے، کسی بھی عدالت جا سکتی ہوں، پورا ملک اپنا ہے،میںنہیں گھبرائی تو ووٹرز بھی نہ گھبرائیں۔

زرتاج گل نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا9مئی واقعات کی معافی مانگتی ہوں، پشاور ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے آئی ہوں،میرا بھائی دہشتگردی کی جنگ میں شہید ہوا، پاک فوج محافظ ہے،خاتون رہنما گرفتاری سے بچنے کیلئے کئی گھنٹے تک احاطہ عدالت میں موجود رہیں۔