راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم شہبازشریف کی دھرنا انکوائری کمیشن میں عدم پیشی،بیان ریکار ڈ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے بحیثیت سابق وزیراعلیٰ پنجاب بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا مگر شہبازشریف پیش نہ ہو سکے۔
کمیشن کے مطابق فیض آباد دھرنا کے وقت شہبازشریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے، تحقیقاتی رپورٹ تیار کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی، سپریم کورٹ کے حکم پر سابق آئی جی اختر علی شاہ کی سربراہی میں قائم کمیشن تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، فواد حسن فواد سمیت بیورو کریسی اور پولیس افسروں کے بیان ریکارڈ کئے جاچکے۔
شہبازشریف کی دھرنا انکوائری کمیشن میں عدم پیشی
















