لاہور:(اپنے نمائندے سے)ق لیگ نے 12 سے زائد نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کیلئے ن لیگ ،ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر جلد پیشرفت متوقع ہے،ذرائع کے مطابق ق لیگ 2018 میں قومی 4 ،صوبائی اسمبلی کی8 جیتی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے۔
، 2018 میں نشستوں پر سالک ، مونس ، حسین الٰہی اور طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتے تھے،ق لیگ 2018کے الیکشن میں جیتی نشستوں کے علاوہ مزید سیٹوں کی خواہش بھی رکھتی ہے ،دونوں جماعتوںکے رہنما آئندہ دنوں میں ملاقات کرسکتے ہیں۔
ق لیگ 12 سے زائد نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند
















