لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے عوام کی پریشانیاں ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کر لی ، 4 سال میں ہونےوالی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
صدر ن لیگ شہبازشریف سے عبدالرحمان کانجو، رانا منور غوث، امانت شادی خیل اورسینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی،ملک کی مجموعی صورتحال اور انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،لیگی رہنماﺅں نے شہباز شریف کو اپنے حلقوں میں جاری انتخابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں ،کارکنوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاعوامی پریشانیوں کو ختم کرنے کی جامع منصوبہ بندی کر لی ، حلقوں میں عوام کو پارٹی کے معاشی ایجنڈے سے آگاہ کریں، صرف ن لیگ مسائل حل اورعوام کو ریلیف دے سکتی ہے، معاشی و عوامی مسائل کے حل کی سنجیدہ منصوبہ بندی صرف ن لیگ کے پاس ہے، عوام نے وعدہ خلافوں اور وعدہ نبھانے والوں میں ووٹ سے فرق دکھانا ہے۔
4 سال میں ہونےوالی تاریخی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،شہبازشریف
















