سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز95برس کی عمر میں چل بسے

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز95برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے۔

مرحوم ن لیگ کے سرگرم رہنما او ر نوازشریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا،1952سے1971تک بیوروکریسی میں فرائض سرانجام دئیے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال نے ٹوئٹ کرکے انتقال کی تصدیق کردی،سابق وزرائے اعظم نوازشریف،شہبازشریف ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے سرتاج عزیزکی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا،انتقال بہت بڑا نقصان ہے۔