لاہور: (کورٹ رپورٹر) 9مئی کیسز کی سماعت کرنےوالی انسداد دہشتگری عدالت لاہور کی جج عبہر گل خان سمیت6 سیشن ججز اور17سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے،عبہر گل کا بینکنگ کورٹ تبادلہ کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اقبال لاہور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجازبٹر سرگودھا میں اے ٹی سی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر علی بھٹی کو اینٹی کرپشن لاہور کی خصوصی عدالت ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد محمود کو پنجاب لیبر کورٹ ساہیوال تعینات کردیا گیا۔
11سول ججز کا مختلف شہروںسے ماڈل ٹاﺅن لاہور تبادلہ کر دیا گیا ،سرگودھا سے سول جج نوید اقبال تارڑ،بہاولپور سے آصف طاہر ،حسین، فورٹ عباس سے نبیل حسین کاہلوں ،ملتان سے نجم ناصر ، عابد مہر ،فیصل آباد سے مس فاطمہ قیوم ،ڈیرہ غازی خان سے کامران کرامت ، سعید اختر ،فیصل آباد سے شبیر حسین اوربہاولپور سے رزاق شامل ہیں ۔
سول جج امان کا بھوانہ سے فیصل آباد،عمر دراز ہرل کا فیصل آباد سے جڑانوالہ،علی رزاق کا فیصل آباد سے وزیر آباد،اکرم آزاد کا بھکر سے فیصل آباد، سید تہذیب الحسن نقوی کا چیچہ وطنی سے گجرات،افضل کا لاہور سے جھنگ تبادلہ کر دیا گیا،تمام جوڈیشل افسروں کو 5جنوری تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے احکاما ت جاری کردئیے گئے۔
9مئی کیسز کی سماعت کرنےوالی عبہر گل سمیت6 سیشن ،17سول ججز کے تبادلے


















