اوکاڑہ:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے ناجائز تجاوزات کے ذریعے شاہرات کی کشادگی اور خوبصورتی کو دھبہ لگانے والوں کو قانون کی پاسداری اور عوامی دشواری کا احساس کرنا چاہیے، بصورت دیگر بالآخر قانون اپنا راستہ اختیار کرتا ہے۔
، ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ سے ملحقہ لاتعداد تعمیر شدہ پختہ ناجائز تجاوزات کا ہیوی مشنری کی مدد سے صفایا کر دیا گیا ۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم نے کہااپنی حدود سے زائد تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
اوکاڑہ:جی ٹی روڈ پر قائم تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کا آپریشن
















