شکر گڑھ شہر و گردونواح میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جینا محال

شکرگڑھ:(سلیم پرواز)شکرگڑھ شہر اور گردونواح میں شدید سردی میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، لوگ مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔ سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باوجود بلوں میں اضافی ٹیکسز کی بھرمار سے بھی صارفین بلبلا اٹھے ۔

شکرگڑھ و گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ پہلے ہی مشکلات سے دو چار تھے کہ ماہ نومبر کے بلوں میں اضافی ٹیکسز دیکھ کر بلبلا اٹھے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ بجلی کے بلوں میں غیر ضروری ٹیکسز سے تنگ تھے کہ حکومت نے چپکے سوئی گیس میں ٹیکس لگا کر عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے۔