ڈی آئی خان،فضل الرحمن کے قافلے پر حملہ،سربراہ جے یوآئی محفوظ رہے

ڈی آئی خان:(مشرق نیوز)ڈی آئی خان میں فضل الرحمن کے قافلے پر حملہ،سربراہ جے یوآئی محفوظ رہے۔

ترجمان مفتی ابرار کے مطابق فضل الرحمن بڑے قافلے کےساتھ انتخابی مہم کےلئے جارہے تھے ز یارک انٹرچینج پرحملہ کردیا گیا،قافلے پر 2اطراف سے فائرنگ کی گئی،ترجمان نے کہاحملے میںفضل الرحمن اورتمام افرادمحفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ زیارک انٹرچینج ٹول پلازہ پر ہوئی، فضل الرحمن کی گاڑی پٹرول بھروانے کےلئے رکی تھی، فائرنگ جے یوآئی سربراہ پر نہیں ہوئی،تحقیقات شروع کردیں۔

ادھر ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا فضل الرحمن کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کاروائی ہے، بارہا متنبہ کرچکے پارٹی قیادت کےلئے حالات سازگار نہیں،انتظامیہ آئے روز تھریٹس پر لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی قدم نہیں اٹھاتی، واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔

اسلم غوری نے مزید کہاادارے کیونکر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے، کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔