لاہور (مشر ق نیوز) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، انسان اپنے اخلاق اور کردار سے مقام بناتا ہے ، دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انسانی تاریخ میں فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوئی ہے ، جھوٹ کتنا بھی خوبصورت ہو ہار ہمیشہ اس کا مقدر بنی ہے ۔ ہم سب لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور بلا وجہ جھوٹ کی عادتیں اور منافقت جیسی لعنت کو چھوڑ دینا چاہیے ،خاص طور پر شوبز میں حسد کا مادہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی برتری کو تسلیم کرنے کےلئے تیار ہی نہیں لیکن جس کو خدا عزت دے تو سب کا فرض ہے کہ وہ بھی اس کی عزت کریں ۔
دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے: مدیحہ شاہ


















