لاہور: ( ہیلتھ رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی صوبہ پنجاب کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں، بہبود مریضاں کےلئے ان کی عملی کاوشیںتاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں، میو ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کی از سر نو تعمیر جس میں ایمرجنسی پیڈز انڈڈور اے وی ایچ آئی وارڈز مکمل بشمول 6 فلور ای این ٹی کے شعبہ جات شامل ہیں مسیحائی کا لباس ودیعت ہوتا ہے، ایک ڈاکٹر پورے معاشرے کا وہ تعارف ہے جس پر نسلیں رشک کرتی ہیں، میرے لیے یہ اعزاز کہ اللہ کی ذات نے مجھے ایک مسیحا کے طور پر متعارف کرایا جس کا سارا کریڈٹ میرے عظیم والدین کو جاتا ہے جن کی دعاﺅں سے اس ذات نے مجھے مریضوں کی زخم خوردہ رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے کےلئے چن لیا، قدیم میو ہسپتال لاہور میں مریضوں کی طبی سہولیات کےلئے ہر شعبہ جات میں نرسنگ پیرا میڈیکل اور ڈاکٹرز کی عملی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ایم ایس کا عہدہ انسانی خدمت کے چراغوں کی آبیاری اور مریضوں کے فلاح و بہبود کےلئے اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریننڈنٹ میوہسپتال لاہور ڈاکٹر فیصل مسعود کی روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فیصل مسعودنے کہا میو ہسپتال لاہور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا شمار پنجاب کے قدیم ہسپتالوں میں ہوتا ہے یہاں مریضوں کا ہر قسم کا علاج اور انہیں طبی سہولیات کی فراہمی کےلئے ہر وہ اقدامات بروئے کا رلائے جا رہے ہیںعلاوہ ازیں ICU مرکزی علاج گاہ CCU جس میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی ادویات بھی فراہم کی جارہیں ہیں، قدیم میوہسپتال لاہور میں قائم لبیارٹری جہاں روزانہ کی بنیاد پر 2000 ہزار سے لےکر 3000 ہزار مریضوں کے بلڈ ٹیسٹنگ اور علاوہ ازیں جلے ہوئے مریضوں کےلئے باقاعدہ ایک شعبہ قائم ہے یہاں مریضوں کی ماہرین کے زیر انتظام پیوندکاری بھی کی جا رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ویژن کی مطابق میوہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور ان کی از سر نو تعمیر ایک ایسا کارنامہ ہے جو زیر علاج مریضوں کےلئے تاریخ ساز اقدامات ہیں جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی پنجاب کےلئے کسی نعمت سے کم نہیں: ڈاکٹر فیصل مسعود

















