کراچی:(بیورورپورٹ) 120ویں مڈشپ مین اور 28 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں ہوئی، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کمیشن حاصل کرنے والا دستہ 88 مڈ شپ مین پر مشتمل تھا جن میں سے 60 کا تعلق پاکستان، 1بحرین اور 27 کا تعلق سعودی عرب سے تھا جبکہ ایس ایس سی کورس کے 44 افسران بشمول 12خاتون افسر بھی شامل تھیں۔
،چیف آف دی نیول سٹاف نے جیو اسٹریٹجک ماحول پر زور دیتے ہوئے کہا جب تک کشمیر کا دیرینہ مسئلہ اس کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام ناممکن رہے گا، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا وہ غیر قانونی طور پر قابض بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کریں اور شہریوں کو حق خود ارادیت کے استعمال کی اجازت دی جائے۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ شپ مین، شارٹ سروس کمیشننگ پریڈ



















