عوامی حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا:زاہد قاسم بھٹی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 94 چنیوٹ زاہد قاسم بھٹی نے ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا کلب رجسٹرڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حلقہ کی عوام کے حقوق کیلئے سیاست کے میدان میں آیا ہوں عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتا رہونگا میرا منشور حلقے میں تعلیم ، صحت اور روز گار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے شہر میں کھیلوں کے سٹیڈیم نہیں ہیں جس کے باعث نوجوان طبقہ پریشانی کا شکار ہے منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقہ میں کھیلوں کے سٹیڈیم اور نئے پارک تعمیر کئے جائیں گے۔

زاہد قاسم بھٹی نے کہا ماضی میں چنیوٹ کے ساتھ بڑی زیادتیاں ہوئی سابقہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کی نا اہلی کی وجہ سے سرگودھا فیصل آباد روڈ نہ بن سکا ہمارا شہر اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آئیں گے۔