پاکپتن(نامہ نگار) بانی پاکستان قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت اور پر امن جدوجہد کے نتیجے میں آج ہم امن و سکون سے آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر ڈاکٹر اقبال احمد صدر انجمن اصلاح معاشرہ نے یومِ قائداعظم کے موقع پر کیا۔
ڈاکٹر اقبال احمدنے کہا بانی پاکستان پر عزم ،جرات مند و انصاف پسند اور حوصلہ مند شخصیت تھے، قائداعظم زندہ ہوتے تو اس ملک میںآئین و قانون کی بالادستی ہوتی اور ملک پاکستان براعظم ایشیا ءکا مضبوط ترین معیشت کا حامل ہوتا اور ملک میں کرپشن دہشتگردی ،بے راہ روی ،تخریب کاری آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات غربت و مہنگائی ،ڈاکہ زنی ،لوٹ کھسو ٹ نام کی کوئی چیز نہ ہوتی اور میرٹ و عدل و انصاف کا بول بالا ہو تا اور اتحاد وتنظیم اور ایمان ہمارا نعرہ نہیں بلکہ ان پر عمل و کردار ہوتا۔
مہمان خصوصی بزرگ شخصیت حاجی بابا یار ریٹائرڈ ٹیچرنے کہا وقت کا تقاضا ہے زندہ قوم بن کرنئے جذبے اور تجدیدِ عہد کرتے ہوئے استحکامِ پاکستان کیلئے اپنا مذہبی قومی ،اخلاقی فریضہ اداکریں۔
قائداعظم پرعزم، حوصلہ مند شخصیت تھے: اقبال احمد
















