فوجی عدالتیں کیس،جواد ایس خواجہ نے لارجر بنچ بنانے کی استدعا کردی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کے معاملے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 3رکنی ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے 7رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کردی، سنیارٹی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ بنایاجائے۔

خط میں کہا گیا مرکزی کیس میں درخواست گزار ہونے کے ناطے بنچ پر اعتراض کرنے کا حق رکھتا ہوں، جسٹس سردار طارق مسعود پہلے سے رائے دینے کے باعث مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتے۔