عیسی خیل (شاہد حیات) عیسی خیل شہر اور گردونواح کے مکین ایک بار پھر پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ کلوانوالہ کے مقام پر واٹر سکیم کی دو عدد موٹریں خراب۔ایم سی عیسی خیل کے پاس موٹریں ٹھیک کروانے کے پیسے ہی نہیں، اہل علاقہ پینے کے پانی کے لئے شدید مشکلات کا شکار۔ علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر عیسی خیل غلام مرتضی سے فوری داد رسی کا مطالبہ کردیا۔
ایم سی عیسی خیل کے ملازمین بھی تاحال تنخواہیں نہ ملنے کے سبب شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انتظامی لحاظ سے پی پی 85 کے عوام انتہائی پریشانی کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں۔ عوامی حلقوں نے بنیادی ضرورت پانی کی دستیابی بحرصورت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عوام الناس نے پی پی 85، اور این اے 89 کے امیدواروں سے فوری مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
میونسپل کمیٹی عیسیٰ خیل کی موٹریں خراب، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
















