چیچہ وطنی ( سلطان مصطفائی)سوئی گیس کے زائد بلوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پہلے ہی مہنگائی نے ہماری کمر توڑ رکھی ہے رہی سہی کسر سوئی گیس کے بھاری زائد بلوں نے پوری کر دی ۔
گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گیس آتا ہی نہیں اور جب تھوڑی دیر کیلئے گیس آتا ہے تو اس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس سے چولہا بھی نہیں جلتا اس کے باوجود بھی سوئی گیس والوں نے اتنے بھاری بل بھیج دئیے ہیں ، غریب آدمی جائے تو جائے کہاں،ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ سوئی گیس کے بلوں میں کمی جائے تا کہ عوام کو تھوڑا ریلیف مل سکے۔
چیچہ وطنی:سوئی گیس کے زائد بلوں کیخلاف شہری سراپا احتجاج، حکومت کو بددعائیں
















