اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وروپوش پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے نواز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کی ایک ویڈیو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی جس میں اعظم سواتی مانسہرہ سے نواز شریف کے مد مقابل الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے سابق وزیراعظم پر کرپشن ، ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا اگر میری جماعت نے مجھے ٹکٹ دیا تو نواز شریف کا مقابلہ کروں گا ،مانسہرہ کے غیور عوام، مائیں بہنیں اور بھائی 8 فروری کو مجھے اور تحریک انصاف کو جتوا کر اپنا پیغام دیں گے۔
نوازشریف کے مقابلے میں الیکشن لڑونگا،اعظم سواتی
















