بلوچ یکجہتی کونسل سے مذاکرات کامیاب، گرفتارخواتین،بچے اور متعدد افراد رہا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)بلوچ یکجہتی کونسل سے مذاکرات کامیاب،حکومت نے گرفتار خواتین،بچوں اور متعدد افراد کو رہا کردیا۔

وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے قائم 3رکنی وزرا کمیٹی نے یکجہتی کونسل کے قائدین سے مذاکرات کیے اور پھر گرفتار افراد کی فوری رہائی کا حکم دیا،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے حکم پر تھانوں میں بند تمام خواتین ، بچوں سمیت متعدد افراد کو رہا کردیا گیا۔

وفاقی وزرا فواد حسن فواد،مرتضیٰ سولنگی، نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا احتجاج کرنےوالوں کو مختلف مقامات پر دھرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا گیاآپ کو تمام سہولیات دیں گے مگر مظاہرین پریس کلب جانے پر بضد تھے، عرض کیا سکیورٹی کے کچھ خدشات ہیں۔

فواد حسن فواد نے کہا لاپتہ افراد کے معاملے پر اسلام آباد پریس کلب کے باہر خواتین کا کئی دنوں سے پرامن احتجاج جاری ہے کسی نے نہیں چھیڑا، گزشتہ روز آنےوالے مظاہرین میں سے کچھ ایسے عناصر شامل ہوئے جو حالات کو خراب کرنا چاہتے تھے، عناصر کی وجہ سے حالات کے مطابق پولیس نے محدود ایکشن لیکر کچھ افراد کو گرفتار کیا۔

وفاقی وزیر نے کہاچہرہ ڈھانپے کچھ غیر مقامی افراد نے پتھراﺅ کیا ،توڑ پھوڑ کی ،پولیس کو اشتعال دلایا، صرف ایسے ہی عناصر کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ قانون کی موجودگی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ،طاقت کے استعمال کا ارادہ نہیں تھا،فواد حسن فواد نے کہا بار بار یہی گزارش کررہے ہیں اپنا دھرنا ایسی جگہ منتقل کریں جہاں بہتر سکیورٹی دے سکیں،شاخت ہونےوالے مردوں کو بھی رہا کردیا،صرف شناخت نہ ہونے والے افراد تحویل میں ہیں،پرامن احتجاج کی سب کو اجازت ہے۔

فواد حسن فواد نے کہا خفیہ معلومات تھیں کسی مین شاہراہ پر لوگ اکٹھے رہے تو کوئی سانحہ ہوسکتا ہے، پتھراو¿ بلوچستان کے مظاہرین نے نہیں ، مقامی لوگوں نے کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق رپورٹ عدالت پیش کی جائے گی،مظاہرین کو نہ روکا جاتا تو شاید اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے،ٹھوس شواہد موجود ہیں کچھ لوگ صورتحال کو کسی اور طرف لے جانا چاہتے تھے، بڑے نقصان سے بچنے کیلئے ریاست کو مجبوراََ کچھ اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر پولیس تشدد اور کریک ڈاو¿ن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے خواتین، بچوں ، بوڑھوں پر واٹرکینن،لاٹھی چارج کیا گیا، پرامن اجتماع کا آئینی حق استعمال کرنے والے بلوچ شہریوں سے ایسا سلوک ناقابل معافی ہے،ایچ آر سی پی کے مطابق یہ عکاس ہے ریاست مظاہرین کے مطالبے پر کتنا کم سوچتی ہے،اعلامیے میں کہا گیا تمام گرفتار افراد کو غیر مشروط طور پر رہا اور مظاہرین کے جائز مطالبات کی منصفانہ سماعت کی جائے۔