قرضوں کی تقسیم میں انتہائی ذمہ داری اور احتیاط سے کام لیا جائے ،وزیراعظم

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے، فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے ،یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ جات کی تقسیم میں انتہائی ذمہ داری ، احتیاط سے کام لیا جائے ،خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کو پی ایم یوتھ سکیمز میں خصوصی اہمیت ، توجہ دی جائے، سکل ڈویلپمنٹ پرماسٹر ٹرینرز کےلئے بھی تربیتی پروگرامز شروع کئے جا ئیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاسکل ڈویلپمنٹ سکیمز پر ایسی حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے جس سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہو سکے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی پی ایم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2013 سے اب تک 550000 افراد کو تربیت فراہم کی گئی ، اگلے مرحلے میں 56000 افراد کو تربیت دی جائے گی ،بڑا حصہ ہائے ٹیک سکلز کا ہو گا،پی ایم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت 2013 سے جون 2023 تک 500000 لیپ ٹاپس نوجوانوں میں تقسیم کئے گئے ، سال 2023 میں ایک لاکھ لیپ ٹاپس نوجوانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔