ججز تقرری رولز میں ترمیم کیلئے خواتین ججز سے تجاویز طلب

اسلام آباد (بیورورپورٹ) ججز تقرری رولز میں ترمیم کیلئے خواتین ججز سے تجاویز طلب کرلی گئیں۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا اجلاس 16 دسمبر کو ہوا، جسٹس ریٹائرمنظور ملک بھی اجلاس میں شریک تھے، عدالتوں میں ججز تقرری کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کمیٹی نے ججز تقرری رولز میں ترمیم کےلئے جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس مسرت ہلالی ،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس کوثر سلطان ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز ،جسٹس (ر) طاہرہ صفدر اور ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر) ماہ رخ عزیز سے تجاویز مانگ لیں۔

ججز تقرری رولز میں ترمیم کےلئے ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر) حیات علی شاہ،ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر) امداد کھوسو ،راشد محمود،وکیل حنا جیلانی اور ریما عمر سے بھی تجاویز مانگ لی گئیں۔