وزیرآباد (تحصیل رپورٹر ) انسانیت کا درد رکھنے والے دائمی حیات حاصل کرتے ہیں،مستحق طبقات کی داد رسی مسلم ہینڈز کا نصب العین ہے، مسیحی عوام معاشرے کا فعال حصہ ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز وزیرآباد کے ایریا لائیولی ہید افسر سردار شمس الرحمن نے ایریا مینجر رانا عمر فاروق کی زیر نگرانی قصبہ سوھدرہ میں کرسچن کمیونٹی کے خاندانوں میں سرمائی فوڈ پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک، پروگرام اسسٹنٹ میاں عثمان امین، ایڈمن اسسٹنٹ عرفان، عاطف مسیح، پادری نبیل کرامت، رپورٹنگ افسر طارق اقبال اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے، اس موقع پر سوھدرہ اور گردونواح کے مسیحی خاندانوں میں سرمائی فوڈ پیکج اور دیگر تحائف تقسیم کئے گئے ۔
پادری مبیل کرامت نے اپنے بیان میں مسیحی خاندانوں کی خوشیوں کو دوام بخشنے پر مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیا النور و دیگر اکابرین کی خدمات کو سراہا۔
مستحق طبقات کی داد رسی مسلم ہینڈز کا نصب العین ہے،شمس الرحمان
















