کوئٹہ(بیورورپورٹ)کالعدم بی این اے کمانڈر سرفراز بنگلزئی 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
کوئٹہ میں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کےساتھ پریس کانفرنس میں بی این اے کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا بلوچستان کا امن تباہ کرنے کےلئے بھارت فنڈنگ کرتا ہے ،کچھ لوگ مذموم مقاصد کےلئے بلوچ ماوں، بہنوں اور بلوچ نوجوانوں کو ریاست کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔
سرفراز بنگلزئی نے کہا جنگ میں خواتین کو بھی دھکیلا جارہا ہے، اپنے لوگوں اور اپنی سرزمین سے دور رہنے پر پچھتانے کے سوا کچھ نہیں،باقی لوگ بھی انتظار میں ہیں ریاست ویلکم کہے،والدین کو بھی پیغام ہے بچوں کو ایسے ماحول سے دور رکھیں،بندوق مسئلے کا حل نہیں، والدین بچوں کو تعلیم دیں۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا بی این اے کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہوگئے ، بغاوت چھوڑ کر واپس آنے والوں کو ریاست خوش آمدید کہے گی،غلط فہمیاں اور دوریاں ختم ہونی چاہئیں، پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے جاتا ہے۔
کالعدم BNAکمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل



















