چیچہ وطنی: گرانفروش بے لگام، انتظامیہ کاغذی کارروائیوں تک محدود، شہری لٹنے پر مجبور

چیچہ وطنی( سلطان مصطفائی) چیچہ وطنی میں گرانفروش بے لگام، انتظامیہ کاغذی کارروائیوں تک محدود، شہری لٹنے پر مجبور ہوگئے۔

روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی، گوشت تو دور کی بات اب سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگیں اوپر سے دکاندار سبزیوں کی مقررہ قیمتوں سے زائد ریٹ وصول کرنے لگے۔


خریداری کیلئے آنے والے خواتین و افراد نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ روز بروز بڑھتی ہوئی اشیاءخوردونوش کی قیمتوں نے ہماری قوت خرید ختم کر دی ہے، سرکاری پرائس لسٹ کا کوئی نام و نشان نہیں ہوتادکاندار سبزیوں کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاءخوردونوش کی قیمتیں حد سے زیادہ تجاوز کر چکی ہیں ، اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اشیاءخوردونوش کی قیمتیں کم کروا کر عوام کو ریلیف دیں۔