8فروری کو ہونےوالا الیکشن عوام کی زندگیوں میں بہتری لائے گا،نوازشریف

لاہور(خبر نگار)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کےلئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے انٹر ویوز کا سلسلہ جاری ہے ۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں قائد ن لیگ نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ کے 11ویں اجلاس میںبہاولپور ڈویژن کے 3اضلاع بہاولنگر، بہاولپور ،رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے، اس موقع پر مریم نواز، احسن اقبال، رانا ثنا ، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، کیپٹن (ر) صفدر، رانا تنویر، عطا تارڑ، ملک سیف الملوک کھوکھر، ملک احمد خان ، سردار ایاز صادق سمیت دیگر ممبران بھی موجودتھے۔

نواز شریف نے اجلاس میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ سے طویل وقفے کے بعد ملاقات ہو رہی ہے،سب نے اپنی ذات سے بالا تر ہوکر ملک و قوم کی خدمت کی سوچ رکھنی ہے ،پر عزم ہیں 8فروری کو ہونے والا الیکشن عوام کی زندگیوں میں بہتری لائے گا۔