ٹی ٹی پی کےساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں:پاکستان

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے ڈی آئی خان حملے پر افغانستان ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کرکے ملوث کرداروں کو پاکستان کے حوالے کرے،اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا پاکستان نے ڈی آئی خان حملے کے ثبوت افغان حکام کے حوالے کیے ہیں، افغانستان نے ڈیرہ اسماعیل خان حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، افغانستان اس کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کرے، افغان اتھارٹی سے درخواست ہے دہشت گردوں کےخلاف مو¿ثر کارروائی کریں،ترجمان نے کہا پاکستان کافی برس سے دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان حقائق پر مبنی بیانات دیتا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا نشانہ بن رہی ہیں، ٹی ٹی پی سمیت دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہورہی ہے لہٰذا افغان عبوری حکومت دہشت گرد گروپوں کےخلاف کارروائی کرے،ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ نے کہا پاکستان ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کرتا ہے، ٹی ٹی پی کےساتھ پاکستان کوئی مذاکرات نہیں کررہا،آرمی چیف کے دورہ امریکہ پر ترجمان نے کہا آرمی چیف کے دورہ امریکہ میں پاکستانی وزارت خارجہ کا کردار شامل ہے، آرمی چیف کی امریکہ میں متعلقہ عسکری اور حکومتی عہدے داران سے ملاقاتیں شیڈول ہیں،غزہ کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان غزہ کے حق میں سکیورٹی کونسل کی قرار داد کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کرانے میں ناکام رہا ہے،مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے، بھارت کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے، پاکستان مسئلے کے حل کی عالمی سطح پر کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کی اصولی حمایت کرتا آیا ہے۔