بارباڈوس (مشرق نیوز) ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی،برطانوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 171 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ،ویسٹ انڈیز ٹیم نے 172رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میزبان ٹیم کے آندرے رسل کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کینسنگٹن اوول، برج ٹاون، بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین کپتان رومین پاﺅل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔برطانوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 171 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا، فلپ سالٹ 40، وکٹ کیپر کپتان جوز بٹلر 39 اور لیام لیونگسٹون 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے تین، تین ، روماریو شیفرڈ نے دو جبکہ عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیاجواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.1اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے انگلینڈ کو میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شائی ہوپ 36، کائل میئرز35 ،کپتان رومین پاﺅل ناقابل شکست 31 اور آندرے رسل ناقابل شکست 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کے ریحان احمد نے تین اور عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے آندرے رسل کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیدی
















