ذوالفقار بھٹو ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے یا ریکارڈنگ، کمیٹی رپورٹ تیار

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی نشریات دکھانے سے متعلق سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی نے رپورٹ مرتب کر لی،ذرائع کے مطابق صدارتی ریفرنس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی 2 رکنی کمیٹی پیر کو رپورٹ پیش کرے گی،ذرائع نے کہا ہے سپریم کورٹ کی 2 رکنی کمیٹی نے ذوالقفار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق ریفرنس کی نشریات براہ راست دکھانے یا سماعت کے بعد ریکاڈنگ جاری کرنے سے متعلق رپورٹ مرتب کر لی ہے، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل کمیٹی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی،سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت منگل 12 دسمبر کو ہو گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ دن 11 گیارہ بجے سماعت کرےگا۔