بتایا جائے 93، 99 میں کیوں نکالا؟کچھ کرداروں نے ترقی کرتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا:نواز شریف

لاہور(اپنے رپورٹر سے )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے ہمیں بتایا جائے 93ءاور 99ءمیں کیوں نکالا؟ کیا کارگل جنگ چھیڑنے کا سوال کرنے پر نکالا گیا؟،ملک کو یہاں تک پہنچانے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے،لاہور میں پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا ہم نظروں سے اوجھل لیکن دل کے بہت قریب رہے ہیں، اپنے کسی دوست اور ساتھی کو بھولا نہیں ہمیشہ یاد رکھا، آج بھی دعا ہے اللہ اس قوم کو مشکلات سے نکالے، قوم نے پچھلے 4سال بہت مشکل دور دیکھا، ہمارے دور میں معیشت بہتر اور ترقی عروج پر تھی اور ہمارے دور میں ہر لحاظ سے معاشرہ آگے بڑھ رہا تھا لیکن کچھ کردار ایسے آئے جنہوں نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کرکے رکھ دیا، سابق وزیر اعظم نے کہا قوم ادراک کرے معاشی بے نظمی 2019 سے شروع ہوئی اور 2022 تک ملک میں ہرچیز کا بھٹابیٹھ گیا تھا، 2013 سے 2017 تک ہمارے دور میں ملک ترقی کررہا تھا، اچھے بھلے لوگوں کو نکال کر ملک اناڑی کے حوالے کیا گیا،2017 میں باتیں شروع ہوگئی تھیں کہ اگلی مدت بھی ن لیگ جیت رہی ہے، مجھے کہا گیا تھا کہ کہہ دیں لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کردیں گے، میں نے جواب دیا 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی کیسے کہہ دوں، میں نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جیسے ساکھ خراب ہو، میں نے الیکشن مہم میں کہا 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، میں قوم کیساتھ دھوکہ ، فریب اور فراڈ نہیں کرنا چاہتا تھا،نواز شریف نے مزید کہا شہبازشریف آکر نہ سنبھالتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، پہلے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تھا اب پی ٹی آئی حکومت نے بجلی کی قیمتوں کا بھی مسئلہ پیدا کردیا، آج غریب عوام کی ساری تنخواہ بجلی کے بل پر لگ جاتی ہے دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماو¿ں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں ، چترال سے پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی ملاقات ہوئی،شہباز شریف نے شہزادہ افتخار الدین کے والد شہزادہ محی الدین مرحوم کی ملک وقوم کےلئے خدمات کو سراہا ، شہزادہ افتخار الدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد نواز شریف کی بریت پر مبارک دی،حماد نواز ٹیپو، راولپنڈی ڈویژن کے پارٹی صدر ملک ابرار، نائب صدر شاہ محمد شاہ،ملک رشید، ملک احمد خان اور ملک علی احمد کی بھی پارٹی صدر شہباز شریف سے الگ الگ ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پارٹی کے امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا، رہنماو¿ں نے اپنے حلقوں میں جاری انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا،اس موقع پر شہبازشریف نے کہا ہے ن لیگ قوم کی امیدوں اور توقعات پر ہمیشہ کی طرح پورا اترے گی، نواز شریف کے وطن واپس آنے کے بعد قوم کی مایوسیاں ختم ہو گئی ہیں، نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی، معاشی بدحالی، بے روزگاری، مہنگائی سب کا خاتمے کریں گے،ملاقات میں رانا ثنائ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔